08:43 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نوابزادہ محسن علی خان (ن) لیگ میں شامل

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر اور سابق وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے اپنے بیٹے شہریار اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اور (ن) لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION